faqeer ki pesh goi.
فقیر کی پیش گوئی کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ بادشاہ اور ملکہ بہت اداس رہتے تھے، کیونکہ ان کی کوئی اولاد نہ تھی ، جبکہ پڑوسی ممالک کے بادشاہوں کے بہت سے بچے تھے محل کے باہر ایک فقیر بھیک مانگتا تھا۔ شروع میں تو بادشاہ اور ملکہ اسے کچھ نہ دیتے تھے۔ مگر ایک دن انہوں نے وزیر کے کہنے پر اسے محل میں بلایا اور اسے طرح طرح کے کھانے کھلاۓ ۔ فقیر بادشاہ اور ملکہ کی نیک دلی پر بہت خوش ہوا اور انہیں دعا دی انہیں اولاد کی نعمت ملے ۔ ایک سال بعد ملکہ کے ہاں بہت ہی خوبصورت بیٹی پیدا ہوئی ۔ اتنی خوبصورت کہ چاند بھی اسے دیکھ کر شرما جا تا۔ ملکہ اور بادشاہ نے اس فقیر کو بلا کر اس کا شکر یہ ادا کیا۔ تو فقیر نے شہزادی کے مستقبل کے بارے میں بتایا کہ اس کی شادی کا باوا نامی آدمی سے ہوگی ۔ بادشاہ اور ملکہ ایسے عجیب نام پر حیران ہوئے۔ جب شہزادی بڑی ہوئی تو ملکہ اور بادشاہ کو اس کی شادی کی فکر ستانے لگی ۔ بادشاہ اپنے نیک دل وزیر کے ساتھ کا باوا نامی شخ...